علی گڑھ،19اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کلچرل ایجوکیشن سینٹر کے مختلف کلبوں میں مشیر(مینٹرس) کے عہدوں پر تقرریوں کو اپنی منظوری دے دی ہے۔بزنس ایڈمنسٹریشن شعبہ کے پروفیسر پرویز طالب کو کلب فار شورٹ ایوننگ کورسیز، کمپیوٹر سائنس شعبہ کے ڈاکٹر ارمان رسول فریدی کو یونیورسٹی ڈراما کلب، شعبہئ اردو کے پروفیسر سراج اجملی کو یونیورسٹی مباحثہ و ادب(ڈبیٹنگ اینڈ لٹریری) کلب، سول انجینئرنگ شعبہ کے پروفیسر اظہار حسین فاروقی کو یونیورسٹی ایکو کلب، شعبہئ سماجیات کے پروفیسر عبدالمتین کو یونیورسٹی امتزاجی موسیقی(فیوژن میوزک)کلب، شعبہئ نفسیاتی امراض کے پروفیسر ایس اے اعظمی کو یونیورسٹی فلم کلب،، ویمنس کالج فائن آرٹس سیکشن کے ڈاکٹر وسیم مشتاق کو یونیورسٹی فائن آرٹ کلب،شعبہ برائے جسمانی تعلیمات(فزیکل ایجوکیشن)کے ڈاکٹر فضیل احمد کو ہابیز ورکشاپ اور شعبہئ کیمیا کے ڈاکٹر عین الاسلام کو یونیورسٹی مغربی موسیقی(ویسٹرن میوزک) کلب کا مشیر مقررکیاگیا ہے۔مشیر کے عہدوں پر ان تمام اساتذہ کی تقرری کے احکامات آئندہ احکامات تک کے لئے فوری طور پر روبہ عمل لائے گئے ہیں۔